Advertisement

وزیراعلی سندھ کا اسکاؤٹس کیمپنگ میں حصہ لینے کا اعلان

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسکاؤٹس کیمپنگ میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے 8ویں اسکاؤٹ کیم پوری کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس تقریب میں شرکت کرنے پر بڑی خوشی محسوس ہورہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ یہاں مجھے آکر اپنا ماضی یاد آگیا، میں اسکاؤٹنگ کی تربیت کے لیے یہاں آیا کرتا تھا، آج میں جس منصب پر فائز ہوں اس میں اسکاؤٹ کا بڑا اہم کردار ہے۔

انکا کہنا ہے کہ ہمیں نوجوانوں کو اسکاؤٹس کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے، اس کی بامقصد تربیت سے مثبت نتائج دیکھنے کو ملتے ہیں۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ میرے صوبے میں اسکاؤٹ ایسوسی ایشن سید ممتاز علی کی قیادت اور محمد صدیق  کی سرپرستی میں کام کررہی ہے، کورونا جیسے وبا کے دوران بھی  اسکاؤٹس ایسوسی ایشن  نے اپنا رول بھرپور انداز میں ادا کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اجتماعیت ہی وہ قوت ہے جس کے ذریعے بڑے بڑے کام سرانجام دیئے جاسکتے ہیں، سندھ میں اسکاؤٹنگ کے حوالے سے اس کیمپوری کا انعقاد قابل قدر ہے۔

وزیراعلی سندھ نے بھی اسکاؤٹس کیمپنگ میں حصہ لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ مارچ میں اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں اسکاؤٹس پروگرام ہوگا۔

مرادعلی شاہ نے مزید کہا کہ میں خود مارچ میں منعقدہ اسکاؤٹس کیمپ میں شریک ہوںگا اور رات گزاروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version