Advertisement

خرّم کی جان چھوڑ دو: برطانوی موسیقی لیجنڈ نریندر مودی پر برہم

مشہور زمانہ برطانوی راک بینڈ پنک فلائیڈ کی بنیاد رکھنے والے راجر واٹرز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے سرگرم رہنما خرم پرویز کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری مودی کے نام اپنے پیغام میں روجر واٹرز نے لکھا،  ‘مودی، خرم کی جان چھوڑ دو۔’

Advertisement

راجر واٹرز اس سے پہلے بھی بھارتی حکومت کے خلاف آواز بلند کرچکے ہیں، فروری 2020 میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری ویڈیو پر راجرز نے بھارتی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے شہریت کے قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

 

ایک مہینے سے بھارتی حکام کی حراست میں موجود خرم پرویز کی رہائی کے لیے ٹوئٹر پر انسانی حقوق کی متعدد تنظیموں نے مودی سرکار پر دباو ڈالا ہوا ہے۔

غیر قانونی گمشدگیوں کے خلاف جدوجہد کرنے والی تنظیم ایشین فیڈریشن نے 21 ، 22 دسمبر کو خرم پرویز کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد متعدد تنظیموں نے اس مہم میں حصہ لیا۔

برطانیہ کے 28 پارلیمنٹرینز نے بھی بھارتی ہائی کمشنر خط لکھا جس میں مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خرم پرویز کی غیر قانونی حراست کے حوالے سے تشویش ظاہر کیا گیا۔

خرم پرویز کو 22 نومبر 2021 کو سرینگر میں واقع ان کی رہائش گاہ سے بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران  گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
اسرائیل کو لگام دی جائے ، مزید برداشت نہیں کر سکتے ، اردوان کا جذباتی خطاب
تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version