Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب کا لاہور میوزیم کا دورہ

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضیٰ کے ہمراہ لاہور میوزیم کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری نے میوزیم کی عمارت کی تعمیر و مرمت کیلئے پی سی ون فوری تیار کرنے کی ہدایت کی، چیف سیکرٹری نے مختلف گیلریز میں بارش کے پانی سے خراب ہونے والی چھتوں اور دیواروں کا معائنہ کیا۔

اس موقعے پر چیف سیکرٹری کامران علی افضل کا کہنا تھا کہ میوزیم کی چھتیں ٹپکنے کے باعث نوادرات، قیمتی تاریخی فن پاروں اور اشیاء کے خراب ہونے کا امکان ہے، چھتوں کی مرمت کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کروایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخی اور ثقافتی ورثہ قومی اثاثہ ہے، قومی اثاثہ کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید کہا کہ میوزیم کی اپ گریڈیشن کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version