Advertisement

پی ڈی ایم اے اسموگ آگاہی مہم کا مواد پیمرا کو فراہم کرے، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

عدالتوں میں بروقت چالان نہ بھجوانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو اسموگ آگاہی مہم کا مواد پیمرا کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ 

جسٹس شاہد کریم لاہور ہائیکورٹ نے تمام ٹی وی چینلز پر اسموگ آگاہی مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسموگ آگاہی مہم میں کہیں بھی پنجاب حکومت کا ذکر نہ کیا جائے۔

دورانِ سماعت جسٹس شاہد کریم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت اکثر ایسا کرتی ہے کہ اپنا نام شامل کر لیتی ہے۔ اسموگ آگاہی مہم خاص طور پر مفاد عامہ کے لیے ہوگی۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اسموگ اگاہی مہم کا مواد پیمرا کو فراہم کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سواروں کو 2 ہزار سے کم جرمانے کرنے کی میئرلاہور کی استدعا مسترد کردی۔

مئیر لاہور نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ رکشا سوار کی روزانہ کی تنخواہ ہی 700 روپے ہے تو 2 ہزار جرمانے سے اس کا گھر نہیں چلتا۔ ایک خاتون کا نہر پر چالان کیا گیا تو وہ رو رہی تھی، میں رکا تو مجھے کہنے لگیں کہ میرے پاس 2 ہزار تو کیا 200 روپے تک نہیں ہیں۔

Advertisement

مئیر لاہور نے عدالت سے مذید کہا کہ عوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے استدعا کرتا ہوں کہ موٹرسائیکل سواروں کو جرمانہ 2 ہزار سے کم کر کے 500 کردیا جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ اس خاتون کو تب کیوں خیال نہیں آیا جب اس کا بیٹا ون وے کی خلاف ورزی کررہا تھا؟ ہم سب نے مل کر اسموگ کیخلاف کوشش کرنی ہے، پھر ہی نتائج نکلیں گے۔

عدالت نے ایل ڈی اے کے تجاوزات کیخلاف آپریشن پراظہارِ اطمینان کرتے ہوئے جمعرات کے روز پی ایس ایل ٹریفک پلان پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ آج صبح  اسموگ کے تدارک سے متعلق پیش رفت رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی۔اسموگ کے تدارک کے لیے فیکٹریوں، گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کی گئی کارروائی کو رپورٹ کا حصہ بنایا گیا۔ 10 سے 27 فروری تک پی ایس ایل کرکٹ میچوں کے لیے ٹریفک پلان کے انتظامات کو بھی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version