Advertisement

یو اے ای کے بعد شارجہ نے ہفتہ وار چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا

شارجہ

شارجہ

متحدہ عرب امارات کے بعد شارجہ نے بھی ملازمین کو بڑا ریلیف فراہم کرتے ہوئے ہفتہ وار چھٹیوں میں اضافہ کردیا۔

چند روز قبل یو اے ای حکومت کی جانب سے ملازمین کے لیے نیا شیڈول بنایا گیا تھا جس کے تحت انہیں ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے ساتھ جمعہ کو آدھی چھٹی دی گئی تھی لیکن اب شارجہ حکومت نے ملازمین کے لیے جمعہ کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

غیر ملک خبررساں ادارے کے مطابق شارجہ نے ملازمین کے ورک ڈے کو صرف 4 دن تک محدود کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دو دن کے ویک اینڈ کے بجائے 3 دن کے ویک اینڈ کا اعلان کردیا۔

شارجہ کی ایکزیکٹو کونسل کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ تمام ملازمین جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو کام کرنے کے بجائے چھٹی منائیں گے اور یہ فیصلہ شارجہ کے سپریم حکمران اور سپریم کونسل ممبر شیخ داکٹر سلطان بن محمد القاسمی کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔

شارجہ حکام کی جانب سے کہا گیا کہ ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ویک اینڈ بڑھانے کا فیصلہ متحدہ عرب امارات کے مخلتف شعبوں میں مسابقت بڑھانے کے وژن کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد معیشت کو بڑھانا اور کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version