گوجرانوالہ میں بھکاری خاتون سے اجتماعی زیادتی

گوجرانوالہ کے تھانہ احمد نگر کی حدود میں بھکاری خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس پر بھکاری خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر پولیس نے ایکشن لے لیا ہے۔
گوجرانوالہ پولیس نے تھانہ احمد نگر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ پولیس نے زیادتی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

