Advertisement

سانحہ سیالکوٹ کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، نور الحق قادری

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ذاتی طور پر سانحہ سیالکوٹ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں، واقعے کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نور الحق قادری نے بروز پیر سفارت خانے میں سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات کی اور سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے افسوسناک قتل پر ان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر قومی اقلیتی کمیشن کے رکن ڈیوڈ البرٹ اور مفتی گلزار نعیمی بھی موجود تھے۔

انہوں نے سری لنکن شہری کے قتل کو پوری قوم کے لیے شرمناک فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا واقعہ کسی بھی معاشرے کے لیے قابل قبول نہیں، اس واقعے نے ہمیں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور مکالمے کے تبادلے کی اہمیت یاد دلائی ہے۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس ہولناک واقعے کے خلاف ایک پیج پر ہے اور تمام شعبہ ہائے زندگی بشمول علمائے کرام اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement

ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ذاتی طور پر مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں دلچسپی لے رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کی حکومت اور عوام اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی کوششوں سے مطمئن ہیں۔

سری لنکن ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک گزشتہ 70 سالوں سے برادرانہ تعلقات سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

قومی اقلیتی کمیشن کے رکن ڈیوڈ البرٹ اور مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ وہ مختلف مذہبی اور نسلی گروہوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version