Advertisement

اداکارہ ماورہ حسین کی پوسٹ کے سوشل میڈیا پر چر چے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ماورہ حسین نےانسٹاگارم پر ایک ویڈیو پوسٹ کر دی۔

اداکارہ ماورہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگارم پر اب تک انڈسٹری میں کام کیے جانے والے پروجیکٹ پر بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کر دی۔

یاد رہے کہ ہر دل عزیز اداکارہ ماورہ حسین کے پاکستان شوبز انڈسٹری میں10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

  ماورہ حسین نے انسٹاگرام پر انڈسٹری میں10 سال مکمل ہونے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ ماورہ نے اپنے کیرئیر کے سب سےپہلےڈرامے کی ویڈیوکلپ شیئر  کی ہے۔

اداکارہ ماورہ نے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ ’نومبر 2011 میں انہوں نے اپنا سب سے پہلا ڈرامہ شوٹ کروایا تھا‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ’یہ پہلا سین ہے جو انہوں نے شوٹ کروایا تھا اور یہ  فروری 2012 میں نشر ہواتھا‘۔

Advertisement

ماورہ حسین نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ 10 سال میں تقریباً 25 پروجیکٹس کرنے بعد وہ اپنے تمام مداحوں کی شکر گزارہیں‘۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اس زندگی کے لیےاور ایسے سفر کے لیے جو کہ ان کی خواہش سے بھی زیادہ ہے‘۔

ماورہ حسین نے بتایا کہ ’ایک اداکارہ ہونا ان کی سب سے بڑی خوشی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اس سفر میں بہت کچھ سیکھا، ترقی کی ، اور ایڈونچر سے بھی لطف اندوز ہوئیں‘۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اس سفر میں بہت سےخوبصورت اتار چڑھاؤ اور بہت سے گہرے تاریک نشیب و فراز بھی دیکھے لیکن وہ آج جو کچھ بھی ہیں اسی وجہ سے ہیں جس سے وہ اس گزشتہ دہائی میں گزری ہیں‘۔

انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ کے اختتام میں لکھا کہ وہ آج جو زندگی گزار رہی ہیں وہ سب ان کے مداحوں کی دعاؤں،سپورٹ، اور تنقید کی وجہ سے ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ انہیں مداحوں نےنے شمار پیار دیا ہے، شکریہ شکریہ شکریہ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version