Advertisement

طلبہ کے داخلے رد کرنے کا معاملہ، سندھ حکومت کا پنجاب یونیورسٹی کو خط

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں تاخیر پر سندھ کے طلبہ کے داخلے رد کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت اور پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر ہے، جس میں طلبہ کا کوئی قصور نہیں، انکے داخلے نہ روکے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں میں سندھ کے طلبہ کے عارضی داخلے معطل کرنا سخت ناانصافی ہے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ وفاق اور پنجاب حکومت جانتے ہیں کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ تعلیمی عمل متاثر ہوا ہے، کووڈ 19 وباء کے دوران تعلیمی سرگرمیاں زیادہ عرصہ معطل رہیں یا 50 فیصد حاضری پر روٹیشین پالیسی کے تحت جاری رہیں۔

صوبائی وزیر جامعات سندھ کا کہنا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ہر سال اپریل میں لئے جاتے ہیں لیکن کووڈ 19 وباء کے باعث جولائی 2021 میں لیے گئے، اس وباء کے باعث امتحانی پرچوں کا شیڈول ستمبر تک جاری رہا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز میں عملے کی 50 فیصد حاضری کے باعث نتائج کی تیاری اور اعلان میں تاخیر ہوئی، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں امتحانات اور نتائج میں تاخیر کا معاملہ تمام اعلیٰ حکام کے سامنے اٹھایا گیا تھا۔

اسماعیل راہو نے مزید کہا کہ سندھ حکومت دیگر صوبوں کے طلبہ کے داخلوں، تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر معاملات پر بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے۔

صوبائی وزیر جامعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت دوسرے صوبوں سے سندھ کے طلبہ کے ساتھ اسی طرح کے ردعمل کی امید رکھتی ہے، اسی وجہ سے سیکرٹری یونیورسٹیز اور بورڈز سندھ نے رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کو خط لکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version