Advertisement

سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس اور تسلسل ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کی ثقافت انسانی تاریخ کی ایک عظیم تہذیب کا عکس اور تسلسل ہے۔

انہوں نے یومِ سندھی ثقافت پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگ تاریخی طور بھادر، رواداری پسند، مہمان نواز اور وسعتِ قلب کے مالک رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے اہلیانِ سندھ سمیت پوری قوم کو یومِ سندھی ثقافت کی مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثقافتی دن منانے سے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے اور رواداری و ہم آہنگی کے رجحانات پروان چڑھتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ بلاشبہ پاکستان کے ہر صوبے اور علاقے کی ثقافت ایک منفرد پہچان اور افادیت کی حامل ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیئے پاکستانی نوجوان قائدانہ کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ وادی سندھ کی صدیوں پرانی تہذیب کو فروغ دینے کے لیے آج سندھ کا ثقافتی دن روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کے لیے صوبے بھر میں سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ہیں۔

عوام کی جانب سے ثقافتی دن پر مختلف مقامات سے ریلیوں کا بھی انعقاد کیا گیا ہے، لوگ سندھ ٹوپی اور اجرک پہن کر سندھ ثقافتی میوزک پرجھوم رہے ہیں اور بچوں کی موج مستیاں بھی جاری ہیں۔

 خیال رہے کہ ثقافتی تقریبات میں تقاریر، ٹیوز، اسٹیج ڈراماز اور سندھی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version