Advertisement

مراد سعید کی شکل میں سندھ میں بدتمیزی کی سونامی آئی ہوئی ہے، ناصر حسین شاہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ مراد سعید کی شکل میں سندھ میں بدتمیزی سونامی آئی ہوئی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مراد سعید کی شکل میں سندھ میں بدتمیزی اور گالم گلوچ کی سونامی آئی ہوئی ہے، مراد سعید اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر بھی اُس کی لاج نہیں رکھ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دوسروں پر الزام لگانے کے بجائے اپنے گریبان  میں دیکھے، پی ٹی آئی کی پالیسز سے ملک معاشی تباہی کے ساتھ عدم برداشت اور انتہا پسندی سے دوچار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراد سعید چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف بات کر کے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، آپ سیاسی بونے ہو، بونے ہی رہو گے۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو اپنی سیاست اور اقتدار کا سورج غروب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اس لیے پی ٹی آئی کے وزراء اپنا ذہنی توازن کھوتے جا رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے عمرکوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قومی اسمبلی میں پرچی چیئرمین سے سوال کرو تو یہ چلے جاتے ہیں، سندھ کی عوام کو بھی صحت کارڈ ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں میں بھیڑ بکریاں بندھی ہوئی ہیں، خیبر پختونخوا میں ہر شہری کو صحت کی مفت سہولیات میسر ہے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے نہیں دی جاتی، ان کا دور ختم ہو چکا، اب یہ آخری حربے استعمال کر رہے ہیں۔

مراد سعید نے کہا تھا کہ روٹی،کپڑا، مکان کا نعرہ لگانے والے لوٹ کر پاکستان کو کھا گئے، عمران خان سے محبت کرنے والوں پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں، زرداروں کو کہتا ہوں خود بھاگ جاؤ ورنہ عوام بھگائیں گے، سندھ میں 3 نسلوں سے آپ کی حکومت ہے۔

وفاقی وزیر مواصلات کا مزید کہنا تھا کہ روٹی، کپڑا، مکان کے نام پر لوگوں کو لوٹا گیا، سندھی کارڈ کھیلتے ہیں لیکن کام نہیں کرتے، یہاں پر سرکار کا کوئی محکمہ کام نہیں کر رہا ہے، سندھ کی عوام سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version