اداکار بابر علی نے سجاد علی کا دل جیت لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نے شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار سجاد علی کا بھی دل جیت لیا ہے۔
اداکار بابر علی اپنے نئے پراجیکٹ کے سیٹ پر سجاد علی کا گانا ’راوی‘ اپنی سُریلی آواز میں گا کر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
بابر علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اداکار گانا گا رہے ہیں تاہم بابر علی کی گلوکاری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔
یاد رہے کہ سجاد علی کا گانا راوی 2019 میں ریلیز کیا گیا ، اس گانے کو سجاد علی نے پردیسیوں کے نام کیا تھا۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو پر بابر علی کے بہترین آواز میں گائے جانے والے گانے پر داد دے رہے ہیں ساتھ ہیں گلوکار سجاد علی نے اداکار کے گانے کی ویڈیو کوپسند کیا اور اپنے انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

