Advertisement

پنجاب کی تمام طبی درسگاہوں میں ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب کی تمام طبی درس گاہوں میں ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرِ صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی  سینڈیکیٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، سینڈیکیٹ اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، سینڈیکیٹ ممبران پروفیسر ڈاکٹر ساجد مقبول، عظمی کاردار، خدیجہ عمر، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائز ڈہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر آصف طفیل، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، خواجہ محمد نوید ، پروفیسر طاہر مسعود و دیگر محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں رجسٹرار یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز نے ایجنڈے کے مندر جات پیش کئے، سینڈیکیٹ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا، وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے اجلاس میں چلڈرن ہسپتال کی کامیابیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کو اگلے تین ماہ کیلئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے قوانین کے مطابق چلانے کی منظوری دے دی گئی، سینڈیکیٹ اجلاس میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی خالی اسامیوں پر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں ہاسپٹل مینجمنٹ کمیٹی اور اکیڈمک کونسل تشکیل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے پہلے سینڈیکیٹ اجلاس میں شرکت باعث مسرت ہے، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے پہلے سینڈیکیٹ اجلاس میں آنے والے تمام ممبران کو خوش آمدید کہتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ذاتی کاوش سے یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام طبی درس گاہوں میں ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی عمارت کو مقررہ وقت پر مکمل کر دیں گے، اسکول ہیلتھ پروگرام کے تحت پنجاب کے تعلیمی اداروں کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کی اسکریننگ مکمل کی جا چکی ہے، بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے ریسرچ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہورنے کورونا کے چاروں ادوار کے دوران بھی بچوں کا علاج جاری رکھا، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز میں ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version