سال2021 کی مس یونیورس ہرناز سندھو کون ہیں؟

بھارت کی ہرناز سندھو سال2021 کی مس یونیورس قرار پائی ہیں۔
بھارت سے تعلق رکھنے والی ہرناز سندھو نے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
ہرناز سندھو، مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کرنے والی وہ تیسری لڑکی کا تعلق بھارت سے ہے۔
یاد رہے کہ یہ مقابلہ حسن اسرائیل کے شہر ایلات میں منعقد ہوا تھا۔
اس کے علاوہ انڈیا کے لیے لارا دتہ نے آخری بار یہ اعزاز سال 2000 میں جیتا تھا۔
ہرناز سندھو سال 2000 میں پیدا ہوئیں جب لارا دتہ نے مس یونیورس کا ٹائٹل جیتا تھا۔
2020 کی مس یونیورس کی فاتح میکسیکو کی اینڈریا میزا نے ہرناز سندھو کو تاج پہنایا۔
ہرناز سندھو 17 سال کی عمر سے مقابلہ حسن میں حصہ لے رہی ہیں۔
انڈین ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ ہرناز سندھو نے پیراگوئے کی نادیہ فریرا اور جنوبی افریقہ کی لالیلا مسوانے کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا۔
ہرناز سندھو نے کہا کہ میں اس سفر میں رہنمائی اور مدد کرنے کے لیے خدا، اپنے خاندان اور مس انڈیا تنظیم کی شکر گزار ہوں۔
ٹاپ تھری راؤنڈز کے دوران مقابلے کے شرکا سے پوچھا گیا کہ وہ آج کے دور میں دباؤ کا سامنا کرنے والی نوجوان خواتین کو کیا مشورہ دینا چاہیں گی تاکہ وہ اس سے نمٹ سکیں
ہر ناز سندھو نے کہا کہ آج کل کے نوجوانوں پر سب سے بڑا دباؤ خود پر یقین کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں سے اپنا موازنہ کرنا چھوڑ دیں اور پوری دنیا میں کیا ہو رہا ہے اس کے بارے میں بات کرنا بہت ضروری ہے۔
ٹاپ فائیو راؤنڈ میں ہرناز سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سوال پوچھا گیا کہ زیادہ تر لوگ موسمیاتی تبدیلی کو ایک دھوکہ سمجھتے ہیں، آپ انہیں قائل کرنے کے لیے کیا کریں گی؟
ہرناز سندھو کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے لیے روک تھام کرنا افسوس کرنے اور مرمت کرنے سے بہتر ہے۔
واضح رہے کہ سندھو سے پہلے صرف دو ہندوستانیوں نے مس یونیورس کا خطاب جیتا ہے۔ سشمیتا سین نے پہلی بار 1994 میں اور لارا دتہ نے دوسری بار سال 2000 میں یہ خطاب جیتا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News