Advertisement

کورونا وبا میں جنوبی ایشیا کے 40 کروڑ سے زائد بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، اقوام متحدہ

تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران جنوبی ایشیا کے 40 کروڑ سے زائد بچوں کی تعلیم بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

امریکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسف نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر کے برعکس کورونا وبا کے دوران جنوبی ایشیا میں تعلیمی اداروں کی بندش کا دورانیہ طویل رہا ہے۔

جنوبی ایشیا کے اکثر ممالک میں کم و بیش 32 ہفتوں تک تعلیمی ادارے بند رہے، جس سے بچوں کی تدریسی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئیں۔ جدید سہولیات میسر نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ تعلیم سے دور ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں محدود ہونے کے اثرات کئی دہائیوں تک رہیں گے کیونکہ خطے کے بچے سیکھنے کے عمل میں پہلے ہی پیچھے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے بچوں کے مقابلے میں بچیوں کا زیادہ نقصان ہوا ، کیونکہ جہاں ان پر گھر میں کام کا دباؤ تھا وہیں ان کی موبائل فون اور انٹر نیٹ تک رسائی بھی محدود تھی۔

Advertisement

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا سے تیسری جماعت کے 42 فیصد بچے پہلی جماعت کی سطح کا تعلیمی متن پڑھ سکتے تھے جو 2020 میں کم ہوکر 24 فیصد ہوگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version