Advertisement

پولو کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے،وزیر خارجہ

وزیر کارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پولو کو دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  پولو کلب گراؤنڈ لاہور میں مہمان خصوصی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفیر اسلام آباد سے باہر نکلے ہیں وہ خود دیکھ رہے ہیں،کہ پاکستان کا ماحول کیا ہے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب بیرون ملک سے آئے لوگ ادھر آکر ہماری مہمان نوازی دیکھتے ہیں ان کا نظریہ تبدیل ہوتا ہے ،ہم تو چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر ہوں۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم میچ سیریز چاہتے ہیں، مگر انڈیا کو اپنے رویے پر کشمیر کے معاملے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میچ سیریز ہونا انڈیا کے رویے پر انحصار کرتا ہے ۔

Advertisement

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر پبلک ڈپلومیسی اقدام کے تحت ارجنٹائن ایمبیسی پاکستان کے تعاون سے، پاکستان اور ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے درمیان ایک دلچسپ پولو میچ تاریخی پولو کلب لاہور میں کھیلا گیا ہے ۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور ارجنٹائن، دونوں پولو کے کھیل سے جڑے ہوئے ہیں۔

اسپورٹس ڈپلومیسی کے اس منفرد ایونٹ میں پاکستان اور ارجنٹائن کے چند بہترین پولو کھلاڑیوں کو ایک نمائشی میچ کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

 مذکورہ تقریب میں غیر ملکی ممالک کے 20 سفیروں، سیاست دانوں، سماجی اسٹیک ہولڈرز اور میڈیا سمیت پولو شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی ۔

پولو گراؤنڈ لاہور میں پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان میچ پانچ پانچ گول سے برابر رہا ،میچ کے اختتام پر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version