Advertisement

حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے ، عمران اسماعیل

،عمران اسماعیل

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکہ سے آئے ہوئے سمندر پار پاکستانیوں کے 11 رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اور حقیقی معنوں میں پاکستانیوں کا مثبت امیج پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی بار ادارہ جاتی اصلاحات حقیقی روح کے ساتھ جاری ہیں ، موجودہ حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا اپنا وعدہ پورا کیا ہے ، سمندر پار پاکستانیوں کا پاکستان کی معاشی مضبوطی میں کلیدی کردار ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانیوں کی املاک کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن اور کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔

گورنر سندھ نے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار کو سراہا۔

Advertisement

وفد کے ارکان نے حکومتی کاوشوں کو سراہا اور ان کے مسائل کے حل میں گہری دلچسپی پر وزیر اعظم عمران خان  کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version