پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے کمی کی تجویز

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کر لی ہے۔
اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تیار کی گئی تین تجاویز کے مطابق اتھارٹی نے قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی ہے۔
اوگرا ذرائع کے مطابق لیوی ٹیکس بڑھانے کی صورت میں 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے، جب کہ ٹیکس دو گنا کرنے کی صورت میں قیمتیں برقرار رکھی جا سکتی ہیں۔
اوگرا ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 74 ڈالر فی بیرل رہیں، گزشتہ ماہ کی نسبت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کمی آئی ہے۔
حکومت نے گزشتہ 13 دن میں 68 تا 74 ڈالر فی بیرل تیل خریدا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں میں کمی بنتی ہے۔ آئندہ پندرہ روز کیلئے نئی قیمتوں کا اعلان کل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرتے ہوئے فی لیٹر پیٹرول پر او ایم سی ڈیلرز مارجن ایک روپے 70 پیسے بڑھانے کی منظوری دی تھی۔
کابینہ نے فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی ڈیلرز مارجن ایک روپے 54 پیسے بڑھانے کی منظوری دی تھی۔
جبکہ پیٹرول پر او ایم سی مارجن 2 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 68 پیسے کردیا گیا تھا۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر او ایم سی مارجن 2 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 3 روپے 68 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
پیٹرول پر ڈیلر مارجن میں 99 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں 83 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔
پیٹرول پر ڈیلر مارجن 3 روپے 91 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 90 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر ڈیلر مارجن 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 4 روپے 13 پیسے کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

