Advertisement

عابد علی کے دل میں دوسرا اسٹنٹ آج ڈالا جائے گا

پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کے دل میں جمعرات کو دوسرا اسٹنٹ ڈالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دوسرا اسٹنٹ عابد علی کی انجیو پلاسٹی کے بعد ڈالا جائے گا۔

اسپتال ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے عابد علی کو دو ماہ کے لیے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے، دو ماہ بعد عابد علی معمول کی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کا کیریئر بچانے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔

پی سی بی نے عابد علی کیلئے غیر ملکی اسپورٹس کارڈیولوجسٹ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے،عابد علی کے کیرئیر کو بچانے کیلئے ان کی رپورٹس اسپورٹس کارڈیولوجسٹ کو بھجوائی جائیں گی۔

Advertisement

عابد علی کو گذشتہ روز کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس پر انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

جہاں ٹیسٹ کرکٹر کی انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوا کہ ان کی دو وینز بلاک تھیں، ڈاکٹرز نے مختلف ٹیسٹس کے بعد پہلے سیشن میں انجیوگرافی اور انجیوپلاسٹی کی ہے، اور ایک بلاک وین کو کھول دیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version