Advertisement

وٹامن اے جسم میں موجود چربی کو پگھلائے

موٹاپا ختم کرنے کے لیے منفرد آلہ ایجاد

 حالیہ تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی جسم میں وٹامن اے چربی کو پگھلانے کا کام کرتا ہے۔

ویانا میڈیکل یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرد موسم میں انسانی جسم وٹامن اے کی زیادہ ضرورت محسوس کرتا ہےکیونکہ جسم میں چربی کا بےحد اضافہ ہو چکا ہوتا ہے اور میٹابولک سرگرمیوں اور توانائی کی کھپت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ انسانی جسم میں کافی مقدار میں سفید چربی موجود ہوتی ہے جو کولہوں کے اطراف  اور پیٹ میں جمع ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ وٹامن اے ایڈیپوز ٹشوز کے کام میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور توانائی کے استعمال کو مضبوط کرتا ہے۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لوگ وٹامن اے کے حصول کے لیے ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر کوئی دوا استعمال نہ کریں۔

Advertisement

ماہرین تاحال اس بات کی تحقیق میں مصروف ہیں کہ موٹاپے سے بچاؤ کے لیے چربی کے خلاف مزید کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

وٹامن اے کا شُمار اُن وٹامنز میں ہوتا ہے جو پانی میں حل نہیں ہوتے اور چکنائی کے ساتھ جسم میں جذب ہوتے ہیں اور ہمارے جسم کے فنکشنز کو فعال رکھنے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں خاص طور پر بینائی قوت مدافعت اور جلد کی صحت میں وٹامن اے انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ترقی یافتہ ممالک میں عام طور پر لوگ وٹامن اے کی کمی کا شکار نہیں ہوتے اور اس وٹامن کی کمی کا شکار ترقی پزیر ممالک بشمول پاکستان کے لوگ بڑی تعداد میں ہیں خاص طور پر حاملہ خواتین اور وہ خواتین جو بچوں کو دُودھ پلاتی ہیں چھوٹے اور بڑے بچے اس وٹامن کی شدید کمی کا شکار ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version