سدھارتھ شکلا کی سالگرہ کے موقع پر شہناز گِل کا جذباتی پیغام

بھارتی رئیلیٹی شو ؤکی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکارہ شہناز گِل نے اپنے بوائے فرینڈ سدھارتھ شکلا کی یاد تازہ کر دی۔
شہناز گِل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر سدھارتھ شکلا کی کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔
اداکارہ نے سدھارتھ شکلا کی ایک تصوراتی تصویر شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی اس تصویر میں یہ صاف ظاہر ہورہا ہے کہ شہناز گِل، سدھارتھ شکلا کو اپنی زندگی میں ایک رحمت کا فرشتہ تصور کرتی ہیں جو ان کی رہنمائی کرتا ہے۔
شہناز گِل کی اس انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو بھی جذباتی کردیا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے شئیر کی جانے والی پوسٹ سوشل میڈیا کے ایک صارف نے لکھا کہ’ رونا آگیا‘۔
جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ وہ تمہارے ساتھ ہی ہے بچے!
اس کے علاوہ ایک صارف نے لکھا کہ وہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا، دونوں سے محبت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ بگ باس کے سیزن 13 میں پہلی بار ملاقات کرنے والی جوڑی شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا نے گزشتہ سال دسمبر میں شادی کرلی ہے۔
تاہم اُنہوں نے اپنی ازدواجی زندگی کو میڈیا سے چُھپا کر رکھا ہے تاکہ دونوں اداکار کیریئر پر توجہ دے سکیں۔
واضح رہ کہ2 ستمبر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا دُنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

