Advertisement

سی پیک اہم منصوبہ ہے ہمیں ملکر اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا، اسد قیصر

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے ہمیں ملکر اس سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ پورے ملک میں سی پیک پر کانفرنسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جو نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں مغربی راہداری پر کچھ تحفظات تھے جن کو دور کیا گیا۔ احسن اقبال کے ساتھ کبھی کبھی تلخی بھی ہوجاتی تھی۔

متعلقہ خبر : سی پیک میں مزید 6 منصوبے شامل

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ سی پیک اہم منصوبہ ہے اور اس سے مل کر فائدہ اٹھانا ہوگا، کمیٹی کو اس پر کام کرنا ہوگا کہ زراعت کے حوالے سے اور صنعتوں کے حوالے سے کتنا کام ہوا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمانی سی پیک کمیٹی کا ہر ماہ ایک اجلاس ہونا چاہیے، کمیٹی نے اب تک بہترین کردار ادا کیا ہے، کمیٹیوں میں سیاست سے بالاتر ہوکر سوچنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر کے لوگوں کی آواز کو طاقت سےدبانا غلط ہے، اسد عمر

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ایسا پاکستان ہے جس میں ہمارے بچوں کیلئے تعلیم اور روزگار موجود ہو، میں ایف ای ایس پاکستان کو شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version