Advertisement

پاکستان کی ایٹمی طاقت پر قومی اتفاق تھا اور رہے گا ، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت پر قومی اتفاق تھا اور رہے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان جن مالی مشکلات کا شکار ہے اس کے پیچھے کون سے عوامل کارفرما ہیں ، آج جو گردشی قرضہ ہے، جو مسائل ہیں اس پر سنجیدہ غور و فکر کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی طاقت پر قومی اتفاق تھا اور رہے گا، پاکستان کی ایٹمی طاقت پر تمام وسوسے دل سے نکال دیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن ارکان کو پاکستان کی معاشی خودمختاری پر تشویش ہے، گزشتہ تین سال میں میکرو اکنامک اشاریہ نہیں بگڑے، پاکستان کی معاشی خودمختاری کی حفاظت اس ایوان کی ذمہ داری ہے۔

شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کردی۔ راجا پرویز اشرف کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی توجہ دلانے پر ڈپٹی اسپیکر نے گنتی کا حکم دیدیا تاہم قومی اسمبلی کا کورم پورا نکلا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اس ایوان کو فعال دیکھنا ہے تو کورم کی نشان دہی اپوزیشن کے مفاد میں نہیں، پرائیویٹ ممبر ڈے پر کورم کی نشان دہی مناسب نہیں، اپوزیشن فراخ دلی کا مظاہرہ کرے تو معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ کا کورونا کی صورتحال سے متعلق بیان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10855 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

  سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 158 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 3 مریض انتقال کر گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اموات کی مجموعی تعداد 7630 ہوچکی ہے، آج مزید 142 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد  462965 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 6827535 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جبکہ 476038 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، اس وقت 5443 مریض زیرِ علاج ہیں، 5279 مریض گھروں میں، 17 آئسولیشن سینٹرز میں اور 147 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق 144 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 11 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، صوبے کے 158 نئے کیسز میں سے 31 کا تعلق کراچی سے ہے، کورنگی 15، ضلع شرقی 7، ضلع جنوبی 4، ضلع وسطی اور غربی 2۔2، ملیر میں سے 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دادو30 ،شہید بے نظیر آباد اور سجاول 15۔ 15، نوشہرو فیروز اور ٹھٹھہ 12 ۔12، حیدر آباد اور جامشورو 10۔ 10، تھر پارکر 6، سانگھڑ 5، بدین 4، عمر کوٹ 3،خیر پور اور ٹنڈو محمد خان2 ۔ 2، میر پور خاص میں سے 1 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 148600 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں، اب تک 25014966 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version