Advertisement

جب بھی کرپشن کا سوال آئے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، شہباز گِل

شہباز گِل نے کہا ہے کہ جب بھی کرپشن کا سوال آئے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے بھاشن آئین دشمنوں کے منہ سے نہیں جچتے ، نااہلوں نے آئین کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمران کالا دھن بچانے کیلئے قانون کو روندتے رہے ، آج جب احتساب کا وقت آیا تو جمہوریت یاد آ گئی ، جب بھی کرپشن کا سوال آئے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے ، اداروں کو کرپشن کی آماجگاہ بنانے والے نااہل لیگ اور درباری ہیں۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ ادارے عمران خان کی نگرانی میں آئین و قانون کے دائرے میں اپنا کام کر رہے ہیں ، آج شفاف احتساب کی بدولت طاقتور طبقہ قانون کے سامنے جوابدہ ہے۔

واضح رہے کہ سقوط ڈھاکہ پر مسلم لیگ ن کا سمینار ہوا تھا جس میں شاہد خاقان عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کے دن پاکستان ٹوٹا اور آج کے دن ہی سانحہ اے پی ایس ہوا، ہمیں ایسے واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی ترقی سے ہی عوام خوشحال ہوں گے، آئین کی بالادستی قائم اور عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا، آج مہنگائی بہت زیادہ ہے تمام مسائل کا حل عوام کی رائے کے احترام میں ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کیا ہم نے ماضی سے سبق حاصل نہیں کرنا؟ سقوط ڈھاکہ میں وہ لوگ الگ ہوئے جنہوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا، ‏ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا ہوگا، بدقسمتی یہ ہے کہ ہم نے تاریخ کو مسخ کردیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ 1971 میں جو حالات تھے آج 2021 میں بھی وہی حالات ہیں، اگر ووٹ کو عزت نہیں دیں گے تو آگے نہیں بڑھ پائیں گے، جو ملک آئین کے مطابق نہیں چلتا وہ کبھی ترقی نہیں کرتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں جمہوری نظام چلتا رہا، آج بنگلہ دیش ترقی کررہا ہے، جمہوریت کے بغیر ملک نہیں چلتے، آئین کے بغیر جمہوریت نہیں چل سکتی، پاکستان کی مشکلات کی وجہ اس حکومت کی پالیسیاں ہیں۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا تھا کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کہتے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version