Advertisement

فراڈیے نے ریل کا انجن ہی بیچ ڈالا

بھارت میں ایک عجیب فلمی قسم کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک انجینئیر نے جعلی دستاویزات کے ذریعے ریل گاڑی کا انجن ہی بیچ ڈالا۔ 

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بہار کے ایک انجینئر نے جعلی کاغذی کارروائی کے زریعے ریلوے کا لوکوموٹیو انجن بیچ دیا۔

سمستی پور لوکو ڈیزل شیڈ کا ملازم راجیو رنجن جھا نامی انجینئیر پورنیا کورٹ اسٹیشن پر پڑے پرانے اسٹیم انجن کو فروخت کرنے میں تقریباً کامیاب ہوگیا۔

مذکورہ ملزم انجینئر سیکیورٹی اور اسٹیشن کے دیگر اہلکاروں کی مدد سے ایک محتاط منصوبہ بند کے تحت کارروائی میں تقریباً کامیاب ہوگیا تھا۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ انجن کی غیر قانونی فروخت مبینہ طور پر 14 دسمبر کو ہوئی اور یہ گھوٹالہ دو دن بعد منظر عام پر آیا، جس کے بعد اتوار کو پورنیا کورٹ اسٹیشن چوکی انچارج ایم ایم رحمان کی درخواست کی بنیاد پر بنمانکھی آر پی ایف پوسٹ پر ایف آئی آر درج کی گئی۔

Advertisement

اس فراڈ کا پتہ اس وقت چلا جب انجینئر کو چوکی انچارج نے گیس کٹر سے انجن کو ڈی کنسٹرکٹ کرتے دیکھا۔ اس وقت ایک اور شخص جس کی شناخت سشیل کے نام سے کی گئی تھی، انجینئر کی مدد کے لیے وہاں موجود تھا۔

جب انچارج نے کام بند کرنے کا کہا تو ملزم نے اہلکار کو جعلی لیٹر دکھایا اور کہا کہ انجن کا اسکریپ ڈیزل شیڈ میں واپس بھیجنا ہے۔

جس کے بعد انچارج نے رجسٹر چیک کیا کہ آیا گذشتہ دنوں کوئی پک اپ وین کی انٹری ہوئی ہے، لیکن اسے شیڈ میں انجن سے متلعق کوئی اسکریپ نہیں ملا۔ اس کے بعد اس نے حکام کو اس کے بارے میں مطلع کیا تو پتہ چلا کہ ڈی ایم آئی کی جانب سے انجن کو الگ کرنے کا کوئی حکم نہیں دیا گیا تھا۔

حکام اب ملزمان کے ساتھ ساتھ پک اپ وین کی تلاش میں ہیں جس کے نام پر رجسٹر میں اندراج کیا گیا تھا۔ اس دوران ڈی آر ایم نے گھوٹالے میں مدد کرنے والے انجینئر، ہیلپر اور ڈیزل شیڈ پر تعینات ایک سیکیورٹی اہلکار کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماؤس کی طرح کام کرنے والا انوکھا چھلا تیار
دوران ڈرائیونگ باتیں کرنے اور مشورے دینے والی کار تیار
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version