Advertisement

گوادر کے عوام ترقیاتی منصوبوں کا اثر اپنی روز مرہ زندگی میں دیکھیں گے، اسد عمر

اسد عمر

اسد عمر

اسد عمر کا کہنا ہےکہ انشاءاللہ گوادرکے عوام ترقیاتی منصوبوں کا اثر اپنی روز مرہ زندگی میں دیکھیں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ وزیراعظم کی  ہدایات پر آج زبیدہ جلال اور خالد منصور کے ساتھ گوادر کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم کے ساتھ تفصیلی میٹنگ میں گوادر کے تمام منصوبوں کا جائزہ لیا اور کام کو تیز تر کرنے کے لئے فیصلے کئے۔

Advertisement

واضح رہےکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت گوادر کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں گوادر تحریک کے مطالبات اوران پر عملدرآمد کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نے ترقیاتی امور پر بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں گوادریونیورسٹی، گوادرکیڈٹ کالج،ووکیشنل ٹرینگ سینٹر کے قیام ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال ، اسد عمر ، وزیراعظم کے مشیر برائے سی پیک خالد منصور ، صوبائی وزراء میر ظہور بلیدی اور سید احسان شاہ نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version