Advertisement

کپتانی سے ہٹائے جانے پر شائقین کرکٹ برہم، ’ویرات‘ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ویرات کوہلی

ویرات کوہلی

ویرات کوہلی کو ون ڈے کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد اسٹار بلے باز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی سے ون ڈے کی کپتانی چھینتے ہوئے روہت شرما کو ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی مقرر کردیا تاہم ٹیسٹ کرکٹ کی قیادت تاحال ویرات کوہلی کے پاس موجود ہے۔

ون ڈے کرکٹ میں بطور کپتان زبردست ریکارڈ ہونے کے باوجود کپتانی سے برطرف کیے جانے پر بھارتی کرکٹ شائقین ٹوئٹر پر بی سی سی آئی کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور اس وقت ویرات کوہلی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔

ایک صارف نے ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی سے استعفیٰ دینے کی پرانی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ ویرات نے واضح طور پر لکھا ہے کہ وہ صرف ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے الگ ہوں گے اور ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جب کہ یہ بھارتی بورڈ کا اپنا فیصلہ ہے جس میں بھرپور سیاست چل رہی ہے۔‘‘ْ

Advertisement

احتشام الحق نامی صارف نے کہا ’ویرات کوہلی خود ہی ون ڈے کپتانی سے الگ نہیں ہوئے بلکہ انہیں برطرف کیا گیا‘‘۔

دوسری جانب بھارتی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان روہت شرما نے ایک بیان میں کہا کہ ویرات کوہلی اب بھی ٹیم کے لیڈر ہیں اور ہمیں ویرات جیسے بلے باز کی اشد ضرورت ہے۔

واضح رہے ویرات کوہلی نے 95 میچوں میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی جس میں 65 میں فتح اور 27 میچوں میں شکست ہوئی جب کہ ان کی جیت کا تناسب 70.43 فیصد رہا۔ اس دوران انہیں بطور کپتان 19 میں سے 15 سیریز میں فتح نصیب ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version