Advertisement

دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے، کیپٹن (ر) صفدر

مریم نواز

مریم نواز

کیپٹن ر صفدر نے دوسری شادی سے متعلق بیان پر کہا کہ دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ، ہمارے گھر سکون ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر کیپٹن ر صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا کیس ایک ظالم شخص اعجاز افضل کیخلاف ہے ، وہ شخص سپریم کورٹ میں جج رہا مگر ریٹائرمنٹ کے بعد زمینوں پر قبضے شروع کر دیئے۔

انہوں نے کہا کہ اعجاز افضل سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، میرے والد کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ، اعجاز افضل جب وکیل تھا تو قادیانیوں کے مقدمے لڑتا تھا ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر مطمئن ہوں۔

کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ مجھے پتا تھا ہم فاتح ہوں گے ، آج سرکاری حاضری دونگا ، ہمارا کیس ایبٹ آباد منتقل کیا گیا ہے وہاں بھی پیش ہوں گے ، ہماری دادی نانی دیساں دا راجا گاتی تھیں مریم نے گایا تو کیا ہوگیا ، مریم نواز جیسی لیڈر اور کوئی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنید کی شادی پر ووٹ کو عزت دو والا گانا چلے گا ، بیٹے کی شادی پر گانا بھی گاؤں گا ، ڈانس بھی کروں گا ، ہم نے شادی کا سادہ پروگرام رکھا ہے صرف قریبی رشتہ دار ہونگے ، شادی پر ون ڈش پروگرام رکھیں گے ، آصف زرداری اور بلاول شادی پر نہ بھی آئیں کوئی بات نہیں ، آصف زرداری صاحب ہمارے دل میں ہیں۔

Advertisement

کیپٹن ر صفدر نے کہا کہ بلاول نہ بھی بلائے میں اس کی شادی میں جاؤں گا کیونکہ کراچی میں مجھے پولیس نہیں پکڑے گی ، دوسری شادی وہ کرتا ہے جس کو پہلی بیوی لاتیں مارے ، ہمارے گھر سکون ہے ، فواد چوہدری کو جہلم میں مچھلی بھی کوئی اداھار نہیں دیتا ، یہ شام کو پانی بھی ادھار مانگ کر پیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version