Advertisement

پاکستان میں نئی غیرملکی ایئرلائن کا فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں ایک اور نئی غیرملکی ایئرلائن نے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام ونگز ایئرلانن 15 دسمبر سے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق “شام ونگز” ایئرلائن کی پہلی ابتدائی پرواز دمشق سے کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرے گی، یہ ایئرلائن کراچی کے بعد لاہور اور اسلام آباد کے لیے بھی فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

شام ونگز ایئرلائن شام (سیریا) سے تعلق رکھنے والی نجی شعبے کی ایئرلائن ہے، اس نئی ایئرلائن کی پاکستان آنے سے ایوی ایشن صنعت میں نئی ملازمتیں پیدا ہونگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شام ونگز ایئرلائن نے گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس کے لیے ’’شاہین ایرپورٹ سروسز‘‘ کی خدمات حاصل کرے گی۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ شام ونگز نے پاکستان میں جنرل سیلز کا معاہدہ ’’کے این ایوی ایشن‘‘ سے کیا ہے، یہ ایئرلائن ابتدائی طور ہفتہ وار ایک پرواز کراچی اور دمشق کے درمیان چلائے گی اور ہر بدھ کے روز دمشق سے کراچی اور کراچی سے دمشق کے درمیان چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ شام ونگز ائیرلائن پسنجرز کے ساتھ کارگو بزنس بھی چلائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version