Advertisement

کیوی بلے باز راس ٹیلر کا انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوزی لینڈ کے بلے باز راس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کے رواں ہوم کرکٹ سیزن کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جانے کا اعلان کردیا ہے۔

کیوی بیٹر نے کہا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف آئندہ سیریز ان کی آخری ٹیسٹ کرکٹ ہوگی، اس کے علاوہ وہ آسٹریلیا اور ہالینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔

کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ راس ٹیلر گزشتہ کچھ ماہ سے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے سے متعلق سوچ رہے تھے لیکن وہ کرکٹ کو ایک اچھے انداز میں خیرباد کہنا چاہتے تھے۔

بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں راس ٹیلر نے سنچری اسکور کی تو وہ ان کے کیرئیر کی 19ویں سنچری ہوگی جس کے بعد وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹر بن جائیں گے۔

Advertisement

اس حوالے سے راس ٹیلر نے بھی کہا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کا خاندان ، دوست اور مداح انہیں آخری بار ایکشن میں دیکھیں ۔

راس ٹیلر نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 110 ٹیسٹ، 233 ایک روزہ اور 102 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا ہے۔

راس ٹیلر نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹیسٹ اور ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version