Advertisement

شوبز کی وہ شخصیات جن کی مائیں 2021 میں انتقال کرگئیں

رواں سال پاکستان کی کئی نامور شخصیات والدین ان سے بچھڑ گئے۔

اس خبر میں اُن شوبز شخصیات کے  بارے میں بتایا ہے جن کی مائیں 2021 میں انتقال کرگئیں۔

عمران عباس

پاکستان کے معروف ہر دل عزیز اداکار عمران عباس کی والدہ کا انتقال رواں ماہ کی 15  تاریخ کو ہوا۔

Advertisement

اداکار عمران عباس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’الوداع میری ماں، میں اب ان قدموں کو مزید چوم نہیں سکوں گا، آج میں نے اپنی جنت کھو دی، برائے مہربانی میری ماں کیلئے سورۃ الفاتحہ پڑھیں‘۔

ندا یاسر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان، اداکارہ اور ہدایت کارہ ندا یاسر اور اسپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ فہمیدہ نسرین رواں برس ماہِ فروری میں انتقال کرگئی تھیں۔

اداکارہ ندا یاسر نے والدہ کے انتقال کی تصدیق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ والدہ طویل علالت کے بعد اس دنیا کو خیرباد کہہ گئیں۔

Advertisement

شگفتہ اعجاز

پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ کا انتقال مارچ میں ہوا۔

 اداکارہ شگفتہ اعجاز کی والدہ کئی عرصے سے بیمار تھیں اور اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

سعد قریشی

Advertisement

پاکستانی اداکار سعد قریشی کی والدہ جون میں عالمی وبا کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئیں۔

بومن ایرانی

بالی ووڈ کے اداکار بومن ایرانی کی والدہ کا انتقال 94 سال کی عمر میں جون میں ہوا جس کی اطلاع اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی تھی۔

اکشے کمار

Advertisement

بالی وڈ کے معرود اداکار اکشے کمار کی والدہ کا رواں برس ستمبر میں انتقال ہوا۔

ثناء فخر

پاکستانی اداکارہ ثناء فخر کی والدہ کا انتقال 2021 میں ماہِ اکتوبر میں ہوا۔

اداکارہ ثناء فخر نے انسٹاگرام پر والدہ کے ساتھ ایک یادگار تصویر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی والدہ کو اب مزید نہیں دیکھ سکیں گی کیونکہ وہ یہ دنیا چھوڑ کر جاچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version