Advertisement

جاپان نے بھاری سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستانی معاشی ترقی میں کردار ادا کیا ہے، اسد عمر

اسد عمر

اسد عمرنے کہا ہے کہ جاپان نے بھاری سرمایہ کاری اور روزگار کے ذریعے پاکستانی معاشی ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اسد عمر سے پاکستان میں جاپان کے نئے سفیر مسٹر واڈا مٹسوہیرو کی ملاقات ہوئی جس میں مختلف شعبوں کے ساتھ ساتھ خصوصی اقتصادی زونز میں دو طرفہ تعلقات اور مستقبل کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں اسد عمر نے جاپانی تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان میں انفراسٹرکچر کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں موجود جاپانی کمپنیوں نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ کاروباری تعلقات قائم کئے ہیں، جاپان نے بھاری سرمایہ کاری اور روزگار کے ذریعے پاکستانی معاشی ترقی میں کردار ادا کیا ہے۔

اس موقع پر جاپان کے نئے سفیر مسٹر واڈا مٹسوہیرو نے کہا کہ بہت سے جاپانی سرمایہ کار اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، ہمیں ان سرمایہ کاروں کو مستقبل میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

جاپانی سفیر نے مزید کہا کہ جاپانی سرمایہ کار آنے والے دنوں میں اپنے کاروبار کو مزید آگے لائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version