Advertisement

انسان کی زندگی کی یہاں کوئی وقعت نہیں رہی، خرم شیر زمان

خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ انسان کی زندگی کی یہاں کوئی وقعت نہیں رہی۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان نے  کراچی شہر میں بدامنی کی صورتحال پر  بیان دیتے ہوئے کہا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کی طرز پہ کراچی شہر کو چلایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دن دہاڑے ٹارگٹ کلرز وکیل کو آرام سے گولیاں داغتے رہے، قانون کی حکمرانی ہو تو شرپسند عناصر جرم سے پہلے ہزار بار سوچیں گے۔

خرم شیرزمان  کا کہنا تھا کہ انسان کی زندگی کی یہاں کوئی وقعت نہیں رہی، بس بندوق پکڑی موٹر سائیکل پہ سوار ہوئے اور جو مرضی کر لیتے ہیں ۔ اگر پولیس اتنی ہی کمزور ہے تو رینجرز کو مکمل اختیارات ملنے چاہیے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیرزمان  کا مزید کہناتھا کہ اب پانی سر سے اونچا ہو چکا ہے، برداشت اور صبر کی حد پار ہوچکی، قاتلوں، اغوا کاروں، بھتہ خوروں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version