Advertisement

ای سی سی اجلاس میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری

ای سی سی اجلاس میں کئی اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزراء، معاونین خصوصی اور مشیروں سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پی آئی اے کی ملکیت روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے قرضے کی ادائیگی 31 دسمبر 2024ء تک بڑھا دی گئی جب کہ ہوٹل کے 142 ملین ڈالر کے قرضے اور سود کی ادائیگی 2 سال میں قسطوں میں کی جائے گی۔

ای سی سی نے 5 ضروری اشیاء پر جنوری کے دوران بھی سبسڈی جاری رکھنے کی منظوری دیدی جب کہ این ایچ اے کے 2022ء کیلئے بزنس پلان کی منظوری دیدی۔

اعلامیے کے مطابق سمبڑیال کھاریاں موٹروے کے منصوبے کیلئے 8 ارب کے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔

Advertisement

زرمبادلہ بھجوانے کے مراعاتی پیکیج کے تحت ایکسچینج کمپنیوں کے نئے ماڈل کی منظوری دی گئی، فاطمہ فرٹیلائزر کے شیخوپورہ پلانٹ کیلئے گیس ریٹ کے تعین کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اکتوبر 2021ء سے جنوری 2022ء کیلئے ریٹ 839 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔

این ای ایس سی کیلئے تین کروڑ ڈالر سے زائد کی 2 ساورن گارنٹیز دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے کم لاگت گھروں کے منصوبے میں کمرشل بنکوں کی براہ راست مداخلت ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ وزارت میری ٹائم کے ادارے پی این ایس سی کے 19 ذیلی کمپنیوں کیلئے رعائیتوں کی منظوری ہوئی۔

وزارت انرجی کی مالی سال کیلئے ضمنی گرانٹ کی سمری بھی منظورہوئی۔

Advertisement

وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز کی مرمت کیلئے 14.62 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری جب کہ ایف سی کے ڈی آئی خان کے منصوبے کیلئے 431.88 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

حماد اظہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ای سی سی نے پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز پر ایس این جی پی ایل کی جانب سے حاصل کیے گئے قرض کے تبادلے کی تجویز کی منظوری دی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 2016 میں پائپ لائن منصوبے کی تعمیر کے لیے 54 ارب روپے قرض لیا گیا تھا، اس انتظام کی وجہ سے 80 کرور روپے کی بچت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version