Advertisement

ملک میں گیس کے نئے ذخائر تلاش کئے جارہے ہیں، اسلم اقبال

میاں اسلم اقبال

بھائی کی جانب سے پی ٹی آئی سے لاتعلقی کے اعلان پر میاں اسلم اقبال کا اہم بیان سامنے آگیا

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے نئے ذخائر تلاش کئے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے نیو مزنگ میں نئی گیس پائپ لائن کے منصوبے کا افتتاح کردیا ہے، منصوبے کے تحت نیو مزنگ اور رسول پارک کی تمام گلیوں میں چار ہزار میٹر بوسیدہ پائپ لائن تبدیل کی جائے گی۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ساڑھے تین ہزار گھروں کو فائدہ ہوگا، پکی ٹھٹی کے علاقے میں 7 ہزار میٹر بوسیدہ پائپ لائنیں تبدیل ہوں گی۔

انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت گیس کی قلت پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ملک میں گیس کے نئے ذخائر تلاش کئے جارہے ہیں۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ گھریلو اور کمرشل سیکٹر دونوں کو گیس کی فراہمی ضروری ہے، حکومت دونوں سیکٹر کی گیس کی ضروریات پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔

Advertisement

نیو مزنگ اور پکی ٹھٹہی میں ساڑھے 10 ہزار میٹر بوسیدہ گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی سے گیس پریشر میں بہتری آئے گی، میری ٹیم کی گزشتہ چار سالوں کی محنت رنگ لائی ہے، علاقے کا گیس پریشر کی کمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے، عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version