Advertisement

سائبر سیکیورٹی اب اربوں ڈالر کی انڈسٹری بن گئی ہے، رضا باقر

رضا باقر نے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی اب اربوں ڈالر کی انڈسٹری بن گئی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے پاکستان فن ٹیک سمٹ 2021ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ ایڈوانس پلیئرز سرگرم ہے۔

رضا باقر  نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اب اربوں ڈالر کی انڈسٹری بن گئی ہے، ایڈاونس پلیئرز کسی بھی ادارے کو بند کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

گورنر ایس بی پی کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت کو محدود ڈاکیومنٹیشن اور مالیاتی رسائی کے مسائل درپیش ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل خدمات نئے بزنس ماڈل کے ساتھ پیشرفت کررہی ہے، پاکستان میں مالیاتی رسائی بڑھانے کے ڈیجیٹل آئیڈیا کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔

Advertisement

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن محدود ڈاکیومنٹیشن اور مالی رسائی کے دو اہم مسائل کا حل ہے، 5 جی ٹیکنالوجی، پلیٹ فارم اکانومی اور اوپن فنانس ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرے گا۔ ڈیجیٹل بینکنگ لائسنسنگ کا فریم ورک جلد مہیا کردیں گے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ رئیل ٹائم ادائیگیوں کےبعد فون کے ذریعےشخص سے شخص کوادائیگی کا نظام لارہے ہیں، اسٹینڈرڈ کیو آر کوڈ پیمنٹ جلد متعارف کرارہے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر  کا مزید کہنا تھا کہ ملکی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز سے اوپن فنانس کو فروغ دینے پر بات کررہے ہیں، ڈیجیٹل بینکنگ کے بڑے پلیئرز پاکستان میں آکر کام کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version