Advertisement

چیف الیکشن کمشنر کی ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سے ملاقات

چیف الیکشن کمشنر

شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن ہر اختیار استعمال کرے گا، چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سے ملاقات کی ہے، جس میں ملاقات میں الیکٹرونک وٹنگ مشین کی اسٹوریج کے حوالے سے جگہ کے معاملے پر غور کیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری الیکشن کمیشن اور سیکریٹری پلاننگ کمیشن نے بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں الیکشن کمیشن کی ڈیٹا بیس اسٹوریج کے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں الیکشن کمیشن کی پراجیکٹ منیجمنٹ کی جگہ کے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پراجیکٹ مینجمنٹ کے لیے 20 افراد کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی اسٹوریج کے لیے جگہ دینے کی بھی منظوری دے دی۔

جگہ دینے کے لیے منظوری الیکشن کمیشن کے ڈیپارٹمنٹل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے دی۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کی ڈی ڈی ڈبلیو پی نے عمارت کے لیے 2 کروڑ 23 لاکھ روپے کی منظوری دے دی، تاہم عمارت کے لیے ابھی تک پلاننگ کمیشن نے رقم کی منظوری نہیں دی۔

الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی اسٹوریج کے منصوبے کی منظوری پلاننگ کمیشن سے مانگ لی، پلاننگ کمیشن نے جنوری، فروری میں اسٹوریج منصوبے کی منظوری دلانے کی یقین دہانی کروادی۔

پلاننگ کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے منصوبے کی این ای سی میں مکمل حمایت کریں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ای وی ایم کی تین سے چار لاکھ تعداد کو اسٹور کرنا ہوگا، الیکشن کمیشن کے پنجاب میں علاقائی، ضلعی دفاتر کے لیے بھی تاحال منظوری نہیں ہوسکی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version