Advertisement

نوشہروفیروز: وڈیرے کی پیجارو کو کراس کرنا طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

نوشہرو فیروز میں لاکھا برادری کے سردار کے بیٹے کی پیجارو کو کراس کرنا طالب علم کو مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق وڈیرے اور اس کے گارڈوں کا اپنے ہی برادری کے طالب علم پر تشدد کیا، موٹر سائیکل سوار طالب علم کو اغوا کر کے ڈیرے پر تین گھنٹے تک یرغمال بنایا کر تشدد کیا گیا۔

  وڈیرے نے طالب علم کو کہا کہ تیری یہ جرعت کہ سردار کے بیٹے کی گاڈی کو کراس کرتے ہو۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طالب علم کا والد پولیس اسپیشل برانچ میں اہلکار ہے، طالب علم کے والد اور دیگر رشتے داروں کی معافی پر زخمی حالت میں طالب علم کو رشتے داروں کے حوالے کیا گیا۔

ذرائع نے کہا کہ پولیس وڈیروں اور ان کے گارڈوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتی، طالب علم پر تشدد کرنے والا وڈیرا فراز لاکھو سردار عبد الحکیم لاکھو کا بیٹا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق وڈیرے نے دھمکی دی کہ سردار کے بیٹے کے خلاف کہیں شکایت کی تو جینا حرام کردیں گے، طالب علم کے والد پر جھوٹے مقدمات درج کرانے کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ایس ایچ او کنڈیارو کا کہنا تھا کہ زخمی طالب علم  تعلقہ اسپتال کنڈیارو منتقل کیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد کارروائی ہوگی تاحال کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version