وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ لاہور

وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ لاہورکے دوران وزیراعظم تھیم پارک کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ہو گی، وزیراعلیٰ وزیراعظم عمران خان کو صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
ملاقات میں وزیراعظم سے بلدیاتی انتخابات کے انقعاد اور حکمت عملی کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا ۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی شکست کی وجہ سامنے آگئی
وزیراعظم کی صوبے کے انتظامی افسران سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
لاء اینڈ آرڈر اور مہنگائی کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کی تفصیلات بھی وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے بھی ملاقات ہو گی۔
دورے کے دوران وفاقی وزرا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

