Advertisement

پی آئی اے ملازمین کیلئے خوشخبری، تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

فلائٹس کی طلب میں اضافہ

لاہور: قومی ائیرلائن پی آئی اے کے ملازمین کو بالآخر خوشخبری مل ہی گئی، پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

 پی آئی اے کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پے گروپ ایک اور دو کے ایڈمن، ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ پے گروپ تین اور چار کے ایڈمن، ٹیکنیکل اسٹاف کی تنخواہوں میں بیس فیصد اضافہ کیا گیا۔

Advertisement

جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق انجینیئرنگ افسر، پے گروپ پانچ اور چھ کے افسران کی تنخواہوں میں پندرہ فیصد جبکہ ایئرکرافٹ انجینیئرز، کاک پٹ کریو، جنرل منیجرز اور پے گروپ سات تا نو کے افسران کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ اضافے کا اطلاق کنٹریکٹ ملازمین پر نہیں ہوگا، ملازمت سے برطرف، جبری ریٹائرڈ ملازمین بھی اضافے کے اہل نہیں ہوں گے۔

نوٹیفکیشنمیں مزید بتایا گیا کہ ایسے ملازمین جو چار ماہ سے زیادہ بغیر تنخواہ رخصت پر ہیں، ان کی تنخواہ میں بھی اضافہ نہیں ہوگا، مذکورہ ملازمین چھٹیوں سے واپس دفتر آکر کام شروع کرنے پر تنخواہ میں اضافے کے حقدار ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version