Advertisement

این اے 133 ضمنی انتخابات: الیکشن کمیشن نے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی

انتخابات

انتخابات

لاہور این اے 133 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے حتمی پولنگ اسکیم جاری کردی ہے۔

5دسمبر کو ہونے والے انتخابات کی تفصیلات کے مطابق این 133 میں چار لاکھ 40 ہزار چار سو 85 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 6 ہزار927 ہیں  جبکہ مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 33 ہزار 558 ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ این اے 133میں ضمنی الیکشن کے لیے کل 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 199پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 21 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے اور34 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نشست مسلم لیگ کے رہنما پرویز ملک کی وفات کے بعد خالی ہوئی۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے اسلم گل اور مسلم لیگ ن کی جانب سے شائستہ پرویز میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا کوئی بھی امیدوار این اے 133  انتخابات کی دوڈ میں شامل نہیں ہے۔

حکمران جماعت کا انتخابی نشان کسی امیدوار کو الاٹ نہ ہوسکا، ریٹرننگ آفیسر نے 11 امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ کردیئے ہیں اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو بھی پارٹی کے انتخابی نشانات الاٹ کردیئے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور این اے 133 ضمنی انتخابات میں پولنگ 5دسمبر کو ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے دی
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version