Advertisement

اسپینش فٹبال لیگ،بارسلونا کو ایک بار پھر شکست کاسامنا

اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا، ریال بیٹس نے صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرادیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگ کے ایک اور میچ میں سیویا نے ویا ریال کو 0-1 سے مات دی، فاتح ٹیم کا گول لوکاس اوکیمپس نے پہلے ہاف میں اسکور کیا۔

بارسلونا اور ریال بیٹس کے درمیان میچ میں بارسلونا کی ٹیم اچھا کھیلی، مقابلے میں زیادہ تر اُن کے کھلاڑی گیند اپنے پاس رکھنے میں کامیاب رہے۔

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا، دوسرے ہاف کے 34ویں منٹ میں یوانمی نے گول کرکے ریال بیٹس کو برتری دلائی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی، بارسلونا کی ٹیم کوشش کے باوجود گول نہ کرسکی۔

سیویا اور ویا ریال کے درمیان میچ میں ویا ریال کا پلہ بھاری رہا لیکن میچ کے 16ویں منٹ میں سیویا کی ٹیم گول کرنے میں کامیاب رہی، لوکاس اوکیمپس نے گیند حریف کے جال میں پہنچائی۔

Advertisement

میچ میں ویا ریال نے 8 کارنرز بھی حاصل کیے لیکن وہ کسی کو بھی گول میں تبدیل نہ کرسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Next Article
Exit mobile version