سام سنگ گیلکسی 200 میگا پکسل کیمرہ فون پیش کرے گا؟

اگرچہ ابھی سام سنگ گیلکسی ایس 22 اسمارٹ فون کے بارے میں پیشگوئیاں جاری ہیں لیکن اس تناظر میں 2023 میں فروخت کئے جانے والے سام سنگ ایس 23 فون کے بارے میں حیرت ناک افواہ گرم ہے اور وہ یہ کہ اس میں پہلی مرتبہ 200 میگاپکسل کیمرہ یا اس سے وابستہ سینسر سامنے آئے گا۔
اگر یہ خبر ایک ویب سائٹ تک محدود ہوتی تو ہم اس خبر کو شائع نہ کرتے تاہم ابھی اسے ایک قیاس ہی سمجھا جاسکتا ہے۔ مشہور اور مؤقر ویب سائٹس ٹیک کرنچ، ٹیک ریڈار، فون ایرینا، گزچائنا اور گیجٹس ناؤ پر اس خبر کی دھوم ہے کہ پہلی مرتبہ سام سنگ گیلکسی 200 میگا پکسل کیمرہ فون پیش کرے گا۔
اس کا مطلب یہ ہےکہ اسکرین پر پکسل کا حجم مزید چھوٹا ہوگا، رات کی تاریکی میں بہتر تصاویر لی جاسکیں گی اور سب سے بڑھ کرہم ایسی تصاویر دیکھ سکیں گے جو اس سے پہلے شاید نہ دیکھی ہوں گی۔ تقریباً تمام ویب سائٹس نے موبائل فون کمپنیوں کی ٹیکنالوجی کے راز بتانے والی ایک ویب سائٹ یونیورسائس کا ہی حوالہ دیا ہے۔
اس طرح چند ماہ قبل اسی ویب سائٹ نے کہا تھا کہ گیلکسی ایس 22 ماڈلوں میں سام سنگ کا مرکزی کیمرہ 108 میگاپکسل کا ہوگا، 12 میگا پکسل کے دو ٹیلی فوٹو کیمرے اور چوتھا کیمرہ الٹراوائڈ ہوگا جو 12 میگا پکسل رینج میں ہوگا۔
تاہم سام سنگ نے پہلے ہی اشارہ دیا تھا کہ اس کی اپنی نئی ایجاد جس کا نام آئسوسیل ایچ پی ون تھا وہ درحقیقت 200 میگاپکسل کیمرہ سینسر ہی ہے۔ اس کی بدولت 8 کے ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کی جاسکتی ہے۔
لیکن ٹھہریئے کہ عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ پر تیزی سے ابھرتی ہوئی شیاؤمی نے بھی اپنے 200 میگاپکسل کیمرے کا اعلان کیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس دوڑ میں فتح کس کی ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News