Advertisement

ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے شاہین آفریدی کا کیا کہنا ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں یکے بعد وکٹیں لینا آسان نہیں کیونکہ ٹیسٹ ٹف کرکٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش کر رہا ہوں کہ کرکٹ کو انجوائے کروں، کورونا وائرس کے حالات میں مشکل ہوتا ہے لیکن ٹرینر کے ساتھ کام کرتا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ میں تینوں فارمیٹ میں لطف اندوز ہوتا ہوں اور اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں، سب سے اچھی بات ہے کہ ہمارا بنچ اسٹرینتھ اچھا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ سلو پچ پر بولنگ کرنا آسان نہیں ہوتا اسپنر کے لیے پچزساز گار سمجھی جاتی ہیں، بولر اگر تگڑا ہو اور جارحانہ انداز اپنائے تو بولنگ اچھی ہوتی ہے۔

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ پارٹنر شپ میں بولنگ کی کوشش کرتے ہیں حسن علی فائٹر ہے اس کے ساتھ بولنگ کرنا اچھا لگتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  لاہور قلندرز کے لیے پرفارم کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ بہت دیر سے ان کے ساتھ کھیل رہا ہوں، لاہور قلندرز کی مینجمنٹ بہت اچھی ہے اس لیے فائدہ ہوتا ہے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ ابھی پی ایس ایل میں وقت ہے اگر لاہور قلندرز کی کپتانی کا موقع ملتا ہے تو میں اس کامنتظر ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ میں بھی کوشش ہو گی کہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں اچھا پرفارم کریں، میری کوشش ہوتی ہے کہ جب کپتان بال دے تو ٹیم کے لیے اچھا کھیلوں اور جتواؤں، میں جارحانہ انداز سے بولنگ کرتے ہوئے سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسرائیل کھیلے گا تو فیفا ورلڈ کپ ہم نہیں کھیلیں گے، اسپین کا بڑا اعلان
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں میڈل حاصل نہ کرسکے
ایشیا کپ سے دستبرداری، پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان ہوسکتا تھا
 پاک-بھارت ہاکی کے بڑے ٹاکرے 23 اور 26 جون کو لندن میں ہوں گے
ایشیا کپ، پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے دی
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version