Advertisement

عمر ایوب کابینہ کی نجکاری و سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹیوں سے بھی باہر

عمر ایوب

وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی کے بعد اب کابینہ کی نجکاری و سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹیوں سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کابینہ کی نجکاری و سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹوں کی تشکیل نو کردی ہے، اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کابینہ کی نجکاری و سرکاری ملکیتی اداروں کی کمیٹیوں کے چیئرمین ہوں گے۔

متعلقہ خبر: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو

کمیٹیوں کے ارکان میں توانائی، مواصلات،صنعت و پیداوار، قانون اور منصوبہ بندی کے محکموں کے وزیر شامل ہوں گے۔

Advertisement

دونوں کمیٹیوں کی سربراہی اس سے قبل وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کررہے تھے تاہم اب عمر ایوب دونوں کمیٹیوں میں رکن بھی نہیں رہے۔

گزشتہ دنوں وفاقی وزیر عمر ایوب کو چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے بھی ہٹایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمر ایوب کو چند ماہ قبل شوکت ترین کے مشیر خزانہ کے بننے کے بعد عمر ایوب کو کمیٹیوں کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کو عبوری مدت کے لیے یہ عہدے تفویض کئے گئے تھے، شوکت ترین کے وزیر خزانہ بننے کے بعد انہیں ان کمیٹیوں کی سربراہی دوبارہ سونپ دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version