پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کا سعودی عرب آپریشن آج سے مکمل فعال

پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے کی پہلی پرواز 121 مسافر لے کر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز پی آئی اے کی 5 پروازیں آپریٹ ہوں گی جن سے مجموعی طور پر 1400 افراد سعودیہ پہنچیں گے، پروازیں لاہور سے جدہ، اسلام آباد سے جدہ، لاہور سے دمام، اسلام آباد سے ریاض اور کراچی سے مدینہ جائیں گی۔
پی آئی اے ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز 1130 مسافر 4 پروازوں کے ذریعے کراچی سے دمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور سے ریاض اور ملتان سے جدہ جائیں گے، پی آئی اے رواں ہفتے مجموعی طور پر 33 پروازیں آپریٹ کرے گی جو آئیندہ ہفتے بڑھ کر 48 ہو جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

