Advertisement

پاکستان امریکا کیساتھ تعلقات کا حامی ہے ، ڈاکٹر معید یوسف

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ تعلقات کا حامی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے بی بی سی ہارڈ ٹاک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے دیرینہ  اسٹرٹیجک تعلقات ہیں،اور ہمیشہ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ پاکستان کیساتھ رابطے میں ہے ، کشمیر کےلوگ ہمارے لوگ ہیں ، پاکستان ہمیشہ کہتا رہا افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ، پاکستان افغانستان سے متعلق پھر خبردار کررہا ہے ، کہ اگر مغرب نے افغانستان کے حوالے سے اپنا رویہ نہ بدلا تو وہ ایک اور تباہی کی طرف جا رہا ہے۔

معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان کو بدترین انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں 22.8 ملین افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے ، پیسہ ہے لیکن افغانستان میں بینکنگ چینلز کو چلنے نہیں دیا جا رہا ، پاکستان امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کا حامی ہے ، امریکی انتظامیہ پاکستان کے ساتھ رابطےمیں ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات چاہتا ہے ، پاکستان نے جیو اسٹریٹجک سے جیو اکنامکس کی طرف مثالی تبدیلی کی ہے ، پاکستان کی اکنامک بیسز  پوری دنیا کے لیے کھلی ہیں ، کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا پاکستان کا حق ہے کیونکہ کشمیر کے لوگ ہمارے لوگ ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دیرینہ اسٹریٹجک تعلقات ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، سی پیک پاکستانی معیشت کے لیے انتہائی اہم منصوبہ ہے اور ہم اسے ہر صورت مکمل کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version