Advertisement

کراچی میں اس وقت 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں ، سعید غنی

سعید غنی

محرم الحرام کےبعد پیپلز پارٹی کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ عام کرے گی، سعیدغنی

سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں اس وقت 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں۔

وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی برسی کی تیاریاں تیز کر دی ہیں ، گڑھی خدا بخش میں بلاول بھٹو زرداری جلسے سے اہم خطاب کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ماضی میں پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا ، شہید ہونے والے اہلکاروں کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

 وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو دوبارہ 2008 میں حکومت ملی ، کے ڈی اے اور واٹر بورڈ سٹی گورنمنٹ سے الگ ہوکر سندھ حکومت کو ملا تو اسکی حالت بری تھی۔

 سعید غنی نے کہا کہ کے ڈی اے، واٹر بورڈ، ایس بی سی اے کی تباہی کی گئی ، ان اداروں میں دہشتگرد بھرتے تھے ، ان اداروں کو ٹھیک کرنا چیلنج تھا ، مسائل ہیں لیکن 12 سال میں کراچی کو ٹھیک کیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ کراچی میں میں اس وقت 200 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں ، کراچی کے دشمن چاہتے ہیں شہر واپسی اسی طرف جائے لیکن ہم شہر کو ٹھیک کرینگے۔

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار عوام کے اعتماد سے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے نائب صدر کا عہدہ پیپلز پارٹی جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔

 سعید غنی نے کہا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں چھوٹی بچی گولی سے ہلاک ہوئی ، اس واقع پر افسوس ہوا ، خاندان سے افسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Next Article
Exit mobile version