بلدیاتی انتخابات میں شکست؛ وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کے معاملے پر وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے رپورٹ طلب کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس حوالے سے بھی آگاہ کیا جائے کہ شکست کی وجہ پارٹی ٹکٹس بنے یا کچھ اور اختلافات ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ غلط امیدواروں کا انتخاب بلدیاتی الیکشن میں شکست کی وجہ بنا۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں شکست تسلیم کرتے ہوئے مزید کہاکہ پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور قیمت چکا دی۔
PTI made mistakes in 1st phase of KP LG elections & paid the price. Wrong candidate selection was a major cause. From now on I will personally be overseeing PTI’s LG election strategy in 2nd phase of KP LG elections & LG elections across Pak. InshaAllah PTI will come out stronger
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 21, 2021
انہوں نے کہاکہ غلط امیدواروں کا انتخاب ایک بڑا سبب تھا، اب سے میں خود ذاتی طور پر پی ٹی آئی اور پورے پاکستان میں ایل جی الیکشن کی حکمت عملی کی نگرانی کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کے اختتام پر پرامید انداز میں کہاکہ انشاء اللہ پی ٹی آئی مضبوط ہو کر سامنے آئے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

