‘نااہل وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے سے عوام پر ایک اور معاشی حملہ کر دیا’

بیرسٹرمرتضی وہاب کا کہنا ہےکہ نااہل وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرکے عوام پر ایک اور معاشی حملہ کردیا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹرمرتضی وہاب نے نااہل حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافےکے فیصلہ پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت بجلی کے فی یونٹ قیمت میں چار روپے تینتیس پیسے اضافہ کررہی ہے۔
بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاکہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا سیلاب آئیگا،خدارا پی ٹی آئی حکومت ملک کے غریب عوام کا احساس کرے۔
ترجمان سندھ حکومت نے کہاکہ وزیراعظم بجلی کی قیمت میں اضافے کا ظالمانہ فیصلہ واپس لیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کے اثرات ادویات سے لیکر ہر چیز پر مرتب ہونگے، آپ نے اپنے کسی ایک وعدے پر عمل نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی بجلی صارفین کیلئے نئی سبسڈی اسکیم کی منظوری
مرتضی وہاب نے کہاکہ حکومتیں صرف وعدوں اور دعووں پر نہیں چلتیں، پی ٹی آئی کو عوام کا زرہ برابر بھی احساس ہے تو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا فیصلہ فوری واپس لے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

